تم کسی کو چاہو اور وہ تمہیں ٹُکھرا دے تو یہ اس
کی بدنصیبی ہے اور اُس کے بعد تم اُس کو زبردستی اپنانا چاہو تو یہ تمہارے نفس کی
زلت ہے۔
( حضرت علی ؓ )
یہ زندگی دو دن کی ہے ایک دن تمہارے حق میں اور
دوسرا تمہارے مخالف ۔ جو تمہارے حق میں ہو اُس دن غرور نہ کرنا اور جو دن تمہارے
مُخالف ہو اُس دن صبر کرنا۔
(حضرت علی ؓ
)
تم اچھا کرو اور زمانہ اُسے بُرا سمجھے ، یہ
تمہارے حق میں بہتر ہے بجائے اس کے کہ تم بُرا کرو اور زمانہ تمہیں اچھا سمجھے۔
(حضرت
علی ؓ )
لمبی اُمیدوں سے پرہیز کیا کرو ، کیوں کہ یہ
دوسری نعمتوں کو تمہاری نطر میں حقیر بنا دیتی ہے اور تئم اُن کی شُکر غزاری نہیں
کرتے ۔
(حضرت علی ؓ )
جب تم دنیا کی مُفلسی سے تنگ آ جاؤ اور رزق کا
کوئی راستہ نہ نکلے تو صدقہ دے کر اللہ سے تجارت کرو ۔
( حضرت علی ؓ )

Comments
Post a Comment