حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے کے اضافے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے کے اضافے کا فیصلہ


 اسلام آباد : عوام کے لیے سی این جی کے بعد پٹرول بم کی بھی تیاری،حکومت کی جانب سے آئندہ 3ماہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 15سے 20روپے کے بتدریج اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے طے کردہ شرائط کے مطابق دسمبر تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ اضافہ بتدریج ہو گا ،ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں ماہ میں بھی پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر سیاسی وجوہات کے باعثیہ فیصلہ موخر کیا گیا اب حکومت معاشی مشکلات کی وجہ سے آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرنے پر مجبور ہے ،سی این جی سیکٹر کی ایک بڑی فعال شخصیت نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت سی این جی سے 10سے 15روپے زیادہ ہو جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت صارفین سی این جی کی بجائے پٹرول کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

Comments