حضرت حبیب فدیک کا پاؤں اتفاقاً ایک زہریلے سانپ کے انڈے پر آ گیا

ان کا پاؤں اتفاقاً ایک زہریلے سانپ کے انڈے پر پڑ گیا اور وہ پس گیا اور اس کے زہر کے اثر سے حضرت حبیب بن فدیک ؓ  کی آنکھیں بلکل سفید ہو گئیں اور نظر جاتی رہی.

سچی حکایات :

ایک صحابی حضرت حبیب بن فدیک ؓ  کہیں جا رہے تھے کہ ان کا پاؤں اتفاقاً ایک زہریلے سانپ کے انڈے پر آ گیا اور وہ پس گیا اور اس کے زہر کے اثر سے حضرت حبیب فدیک ؓ کی آنکھیں سفید ہو گئیں اور انظر جاتی رہی ، یہ حال دیکھ کر ان کے والد بہت پریشان ہوئے اور انہیں لے کر سرورِ عالم ﷺ کی خدمت میں پہنچے حضور ﷺ نے سارا قصہ سن کر اپنا تھوک مبارک اُن کی آنکھوں میں ڈالا تو حضرت حبیب بن فدیک کی اندھی آنکھیں فوراً رون ہو گئیں اور انہیں نظر آنے لگا ۔ راوی کا بنان ہے کہ میں نے خود حضرت فدیک ؓ کو دیکھا اس وقت ان کی عمر ۸۰ سال کی تھی اور آنکھیں تو ان کی بلکل سفید تھی مگر حضور ﷺ کی تھوک مبارک کے اثر سے نظر اتنی تیز تھی کہ سوئی میں دھاگہ ڈال لیتے تھے ۔

Comments