اسلام آباد:(19 اکتوبر 2018) وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔
فیصلے کا اطلاق نجی شعبے سے مینجمنٹ پے سکیل میں رکھے جانے والے ماہرین کیلئے ہوگا۔ وفاقی وزارت خزانہ و اقتصادی امور نے نجی شعبے سے مینجمنٹ پے سکیل میں رکھے جانے والے ماہرین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اسی تناسب سے ان ملازمین کی دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مینجمنٹ پے سکیل میں کام کرنے والے ماہرین کی پرسنل اسٹاف کی سبسڈی 12 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے مینجمنٹ پے سیل 2016 کی جگہ مینجمنٹ پے سکیل 2017 کی بنیاد پر مذکورہ ملازمین کیلئے نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہوں کا نظام رائج کر دیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق مینجمنٹ پے سکیل ون کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 36 ہزار 720 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 64 ہزار اور 560 روپے کر دی گئی ہے۔مینجمنٹ پے سکیل ٹو کی بنیادی تنخواہ میں 24840 روپے اور پے سکیل تھری کی تنخواہ میں 22320 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مینجمنٹ پے سیل 2017کے لاگو ہوتے ہی ایڈ ہاک ریلیف الائونس 50 فیصد ختم ہوجائے گا۔

Comments
Post a Comment